اسرائیل غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تل گیا
تباہ کن بمباری سے مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید
پریشان حال فلسطینیوں کے باہر کی دنیا سے رابطے منقطع ہو گئے
غزہ ( ویب نیوز) اسرائیل غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تل گیا ہے،اسرائیل کے زمینی آپریشن میں غزہ پر تباہ کن بمباری سے مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید صیہونی فورسز کا غزہ میں زمینی آپریشن جاری ہے جس میں بحری افواج بھی غزہ پر تباہ کن بمباری کر رہی ہے۔اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں ہر طرف افرا تفری کا عالم ہے، آگ اور دھویں کے بادل غزہ پر چھائے ہوئے ہیں جبکہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ لائنز مکمل طور پر بند ہیں جس سے پریشان حال فلسطینیوں کے باہر کی دنیا سے رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔حالیہ جھڑپوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 703 ہو گئی ہے، شہدا میں 3500 سے زائد بچے اور ایک ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں، مسلسل بمباری سے غزہ میں امدادی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔صیہونی فورسز کی جانب سے شمالی علاقوں بیت لاحیہ، بیت حنون، غزہ شہر کے شمال مغربی اور وسطی علاقوں کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا۔قابض اسرائیلی افواج نے جنوب میں واقع الشاتی کیمپ میں رہائشی ٹاور کو زمین بوس کر دیا، حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے 2 رہائشی عمارتوں پر بھی حملے کیے جن میں 16 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے