ڈالرمزید مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی
انٹربینک میں ڈالر بعد 282 روپے 75 پیسے،اوپن مارکیٹ میں 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
100انڈیکس میں 458 پوائنٹس کا اضافہ 52 ہزار 378 پوائنٹس پر پہنچ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200روپے کمی ..کمی کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہو گیا
کراچی (ویب نیوز)
ڈالرمزید مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔فارن کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 28 پیسے کے اضافے کے بعد 282 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ۔ادھر سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے جہاں 100 انڈیکس میں 458 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 52 ہزار 378 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1200 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے جبکہ 1029 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا ایک لاکھ 81 ہزار 584 روپے کا ہو گیا ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کی کمی ہو گئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1976 ڈالر کا ہو گیا ۔اس کے علاوہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔