پارک لین ریفرنس، آصف زرداری سمیت 19 ملزمان آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب
معاہدے سے قبل آصف زرداری پارک لین میں بطور ڈائریکٹر نہیں رہے تھے،وکیل صفائی
ابھی نوٹس کر دیتے ہیں اور تفصیلی دلائل آئندہ سماعت میں سن لیں گے،جج محمد بشیر
عدالت نے آصف زرداری اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی
اسلام آباد (ویب نیوز)
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری سمیت 19 ملزمان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری اور دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی۔نیب پراسیکیوٹر اور آصف زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل صفائی نے کہا کہ معاہدے سے قبل آصف زرداری پارک لین میں بطور ڈائریکٹر نہیں رہے تھے۔جج محمد بشیر نے کہا کہ ابھی نوٹس کر دیتے ہیں اور تفصیلی دلائل آئندہ سماعت میں سن لیں گے۔ عدالت نے آصف زرداری اور دیگر کو دوبارہ نوٹس کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی اور آصف زرداری سمیت 19 ملزمان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر اہم پیشرفت ہوئی تھی۔عدالت نے ملزمان کو 18 دسمبر کو احتساب عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔