•  کیوں نہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیں؟ ،ممبر بلوچستان

اسلام آباد (ویب نیوز)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔بنچ نے استفسار کیا کہ عمران خان کیوں پیش نہیں ہوئے؟ جس پر معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، عمران خان کے وکیل فیصل چودھری بھی مقدمات میں مصروف ہیں۔ممبر بلوچستان نے کہا کہ کیوں نہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیں؟ جس پر معاون وکیل کا کہنا تھا کہ میں نے کمیشن کو آگاہ کرنا تھا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 23 مئی کو طلب کر لیا۔