پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر خالد نثار ڈوگر ایڈووکیٹ کو بورے والا سے گرفتار کر لیا گیا
خالد نثار ڈوگر 10 مئی کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے مقدمہ میں نامزد تھے
بورے والا( ویب نیوز )پولیس نے پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے رہنماء بیرسٹر خالد نثار ڈوگر ایڈووکیٹ کو رات گئے انکی رہائشگاہ سے گرفتار کر لیا،خالد نثار ڈوگر 10 مئی کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے مقدمہ میں نامزد تھے،تفصیلات کے مطابق 9 مئی کوچیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے راہنماء ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 231 خالد نثار ڈوگر ایڈووکیٹ کی زیر قیادت کارکنان نے لاری اڈا چوک بورے والا پر احتجاجی دھرنا دیدیا تھا دھرنے کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس کے مابین تصادم کے دوران پتھراو کیا گیا تھا اسی دوران نامعلوم مقام سے آنیوالی گولی ایک راہگیر کو جا لگی تھی اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے دہشتگردی و دیگر سنگین دفعات کے تحت خالد نثار ڈوگر اور پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں کے خلاف درج کر لیا تھا بعد ازاں خالد نثار ڈوگر بیرون ملک روپوش ہو گئے پولیس کی جانب سے انہیں اس مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا گذشتہ روز ڈی پی او وہاڑی محمد عیسی خان نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو ایک مراسلہ کے ذریعے پی ٹی آئی کے روپوش رہنماؤں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کی روشنی میں پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے پی ٹی آئی راہنماء خالد نثار ڈوگر کو انکی رہائشگاہ واقع آئی بلاک بورے والا سے گرفتار کر لیا اس گرفتاری پر جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن راحیلہ منور ایڈووکیٹ،سابق صدور بار میاں افتخار صابر،چوہدری صدیق آرائیں نے بیرسٹر خالد نثار ڈوگر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتقامی کارروائی قابل قبول نہیں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر وکلاء اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے شدید ردعمل دیا جائے گا۔