جماعت اسلامی نے کے پی کے سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
مرکزی امیر سراج الحق دیر لوئر سے قومی اسمبلی کے نشست کے لئے نامزد
پروفیسر محمد ابراہیم خان بنوں سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر امیدوارہونگے
پشاور( ویب نیوز)
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے 08فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے المرکز الاسلامی پشاور میں منعقدہ امیدواران کنونشن میں خطاب کے دوران امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے ون چترال پر سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔ اسی طرح این اے ٹو سوات ون پر نوید اقبال، این اے تھری سوات ٹو اختر علی خان، این اے فور سوات تھری پر فضل سبحان، این اے فائیو دیر اپر صاحبزادہ طارق اللہ، این اے 6دیر لوئر ون پر مولانا محمد اسماعیل، این اے 7دیر لوئر ٹو پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق، این اے 8باجوڑ صاحبزادہ ہارون الرشید، این اے 9ملاکنڈ مولانا جمال الدین، این 10بونیر بخت جہان خان، این اے 13بٹگرام حاجی امداد اللہ، این اے 14مانسہرہ ون ڈاکٹر طارق شیرازی، این اے 17ایبٹ آباد عبدالرزاق عباسی، این اے 19صوابی ون عمر گل جدون، این اے 21 مردان ون ڈاکٹر عطا الرحمن، این اے 22مردان ٹو سید کلیم باچا، این اے 23مردان تھری حافظ عاقب اسماعیل، این اے 25چارسدہ ٹو مجیب الرحمن ایڈووکیٹ، این اے 26مہمند ملک محمد سعیدخان، این اے 27خیبر سے شاہ فیصل آفریدی، این اے 28پشاور ون سے حافظ حشمت خان، این اے 35کوہاٹ سے محمد رسول، این اے 36ہنگو ڈاکٹر لطیف گل، این اے 38کرک مولانا محبوب جنان، این اے 39بنوں پروفیسر محمد ابراہیم خان، این اے 41لکی مروت مفتی عرفان اللہ، این اے 42 ٹانک پر مفتی محمد امتیاز مروت جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔ اسی طرح صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے عبدالواسع نے کہا کہ پی کے ون اپر چترال پر مولانا جاوید حسین، پی کے ٹو لوئر چترال پر سید مغفرت شاہ، پی کے تھری سوات ون پر حبیب اللہ ثاقب، پی کے 4سوات ٹو پر نور اللہ، پی کے 5سوات تھری پر محمد ریاض خان، پی کے 6سوات فور پر محمد امین، پی کے 7سوات فائیو پر حاجی رحمت علی، پی کے 8سوات 6پر ثنا اللہ فاروقی، پی کے 9سوات 7پر سید اظہار اللہ، پی کے 11دیر اپر ون پر محمد علی، پی کے 12دیر اپر ٹو پر ملک اعظم خان، پی کے 13دیر اپر تھری پر عنایت اللہ خان، پی کے 14دیر لوئرون صاحبزادہ یعقوب خان، پی کے 15دیر لوئر ٹو عزیز اللہ خان، پی کے 16دیر لوئر تھری شاد نواز خان، پی کے 17دیر لوئر فور اعزازالملک افکاری، پی کے 18دیر لوئر فائیو سعید گل، پی کے 20باجوڑ مولانا وحید گل، پی کے 22باجوڑ سراج الدین خان، پی کے19باجوڑ ملک ایاز خان، پی کے 21باجوڑ حاجی سردار خان، پی کے 23ملاکنڈ ون شہاب حسین، پی کے 24ملاکنڈ ٹو حاجی رضوان اللہ، پی کے 25بونیر ون محمد حلیم باچا، پی کے 26بونیر ٹو انجینئر ناصر علی خان، پی کے 27بونیر تھری راج ولی خان، پی کے 28شانگلہ ون حاجی نور اللہ، پی کے 29شانگلہ ٹو حاجی شیر عالم خان، پی کے 34بٹگرام ون حضرت یوسف، پی کے 35بٹگرام ٹو انور بیگ، پی کے 38مانسہرہ تھری احمد خان تنولی، پی کے 39مانسہرہ فور ڈاکٹر صدیق، پی کے 40مانسہرہ فائیو بختیار خان، پی کے 42ایبٹ آباد ون مولانا عبید الرحمن عباسی، پی کے 43ایبٹ آباد ٹو عبدالرزاق عباسی، پی کے 44ایبٹ آباد تھری حق نواز تنولی، پی کے 45ایبٹ آباد فور امجد خان جدون، پی کے 46ہری پور ون غزن اقبال خان، پی کے 47ہری پور ٹو محمد فیصل اعوان، پی کے 48ہری پور تھری حفیظ الرحمن، پی کے 49صوابی ون سعید زادہ یوسفزئی، پی کے 50صوابی ٹو منظور احمد، پی کے 51صوابی تھری اعجاز خان ایڈووکیٹ، پی کے 52صوابی فور عماد الدین یوسفزئی، پی کے 53صوابی فائیو مولانا نعیم حقانی، پی کے 55مردان ٹو مفتی عالمگیر، پی کے 56مردان تھری احمد باچا، پی کے 58مردان فائیو مشتاق سیماب، پی کے 59مردان 6ابراہیم بلند، پی کے 60مردان سیون نعمان یوسف، پی کے 64چارسدہ تھری مصور شاہ، پی کے 67مہمند ون حاجی فضل رزاق، پی کے 68مہمند ٹو ملک فردوس خان، پی کے 69خیبر ون مقتدر شاہ، پی کے 70خیبر ٹو شاہ جہان آفریدی، پی کے 71خیبر تھری خان ولی آفریدی، پی کے 72 پشاور ون افتخار احمد، پی کے 73پشاور 2شیر شاہ بادشاہ، پی کے 74پشاور 3حمد اللہ جان بڈھنی، پی کے 75پشاور 4صابر حسین اعوان، پی کے 76پشاور 5سیار محمد، پی کے 77پشاور 6سید امین، پی کے 78پشاور 7قائم شاہ، پی کے 79پشاور 8عتیق الرحمن، پی کے 80پشاور 9ارباب عبدالماجد، پی کے 82پشاور 11طاہر زرین، پی کے 83 پشاور 12 خالد گل مہمند، پی کے 84پشاور 13 نصر من اللہ، پی کے 85نوشہرہ ون حاجی عنایت الرحمن، پی کے 88نوشہرہ 4ڈاکٹر عطا اللہ، پی کے 90کوہاٹ 1ملک ظفر اعوان، پی کے 95کرم ون محمد کریم، پی کے 97کرک ون فضل قادر ایڈووکیٹ، پی کے 100بنوں ٹو اختر علی شاہ، پی کے 102بنوں 4پروفیسر محمد ابراہیم خان، پی کے 105لکی مروت 1عرفان اللہ ابا خیل، پی کے 107لکی مروت 3عزیز اللہ مروت، پی کے 108ٹانک اعجاز اعوان، پی کے 112ڈیرہ اسماعیل خان 2اعجاز اعوان کے نام شامل ہیں۔ عبدالواسع نے کہا کہ جن حلقوں پر ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ان پر مشاورت جاری ہے اور جلد ہی مرکزی پارلیمانی بورڈ کی منظوری کے بعد ان حلقوں پر بھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔