نواز شریف کی صدارت میں مالاکنڈ ڈویژن سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کےلیے امیدواران کے انٹرویوز

شبباز شریف ،مریم نواز ، اسحاق ڈار ، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، ڈاکٹر طارق فضل کی اجلاس میں شرکت

لاہور( ویب  نیوز)

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ  نے لاہور میں قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹوں کے لیے مالاکنڈ ڈویژن سے امیدواران کے انٹرویوز کیے  مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا ا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹان میں ہوا ،،صدارت قائد ن لیگ  نواز شریف نے کی۔اجلاس میں ر صدر شہباز شریف  ،مریم نواز ،چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار ، جنرل سیکرٹری احسن اقبال، صوبائی صدر رانا ثنا اللہ اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طارق فضل چودھری سمیت سینئر قیادت شریک ہوئی۔خیبر پختونخوا کے  مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویو ز  کیے گئے۔پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں سات دسمبر کو یہ بورڈ صوبہ بلوچستان میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ ہوگا ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کے بارے میں اجلاس آٹھ دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ملتان ڈویژن کے پارٹی امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ نو دسمبر کو ہوگا۔ساہیوال ڈویژن سے متعلق 11 دسمبر جبکہ فیصل آباد ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ 12 دسمبر کے اجلاس میں ہوگا۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس 13 دسمبر کو بلایا گیا ہے۔ لاہور ڈسٹرکٹ ڈویژن کے بارے میں اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا۔