نوسربازی کا شکار سکھ فیملی کی چیف سیکرٹری پنجاب سے ملاقات، حکومت کا شکریہ ادا کیا
سکھ یاتریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، یقینی بنائیں گے مستقبل میں ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ چیف سیکرٹری
لاہور ( ویب نیوز)
نوسربازی کا شکار ہونے والی بھارتی ریاست ہریانہ کی سکھ فیملی نے منگل کے روز چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور ملزمان کی جلد گرفتاری، رقم اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔سکھ فیملی نے پنجاب پولیس کی پیشہ وارانہ قابلیت کی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب حکومت نے جسطرح ہمارا خیال رکھا اسکی مثال نہیں ملتی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں اور انکو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی بنائیں گے مستقبل میں ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اورخصوصی سیاحتی پیکج کے تحت سکھ یاتریوں کو رہائش،ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی مہیا کی جارہی ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے حال ہی میں سکھ یاترا بکنگ پورٹل کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ یاتری آن لائن ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ اور سیکیورٹی حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے کہا کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، پنجاب پولیس نے ملزمان کو صرف چار روزکے اندر کراچی سے گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی اور پرائیویٹ سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی گئی