عدلیہ جیلوں میں قید خواتین کارکنوں کی آواز سننے سے انکار کر رہی ہے ۔عمر ایوب

اسلام آباد ( ویب   نیوز)

عمر ایوب  نے  پی ٹی آئی  سیکرٹری جنرل  کی زمہ داری سنبھال لی انھوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں نو منتخب چیئرمین پی ٹی آئی اور تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے پارٹی  قائد اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔  عمر ایوب عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر نامزد کیا اور مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں پی ٹی آئی کے تمام سرگرم اور پرجوش کارکنان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے انٹرا پارٹی الیکشنزمیں حصہ لینے والے پینل پر اعتماد کا اظہار کیا،  میں نو منتخب چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب ہونے والے پورے پینل کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، عمر ایوب بیرسٹر گوہر کو سابق  وزیراعظم عمران خان کی ہدایت اور خواہش کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نامزد اور منتخب کیا گیا،  ہم ایک متحد ٹیم کے طور پر کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں، ہم اپنے تاحیات چیئرمین اور قائد عمران خان کی ہدایات اور خواہشات پر اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق عمل کریں گے،پاکستان اور پی ٹی آئی ملکی تاریخ کے ایک اہم دور سے گزر رہے ہیں، تاریخ ان لوگوں کو ضرور یاد رکھے گی جو ‘حقیقی آزادی’ اور ‘قانون کی حکمرانی’ کے لیے کھڑے ہوئے،  لاتعداد مردوں اور خواتین نے پاکستان کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور اب بھی ناقابل تصور کریک ڈاؤن برداشت کر رہے ہیں، وہ تمام کارکنان جنہوں نے بدترین فسطائیت برداشت کی اس جدوجہد کے حقیقی ہیرو ز ہیں،کوٹ لکھپت جیل میں پابندِ سلاسل پی ٹی آئی کی خواتین قیدی بہادری اور عظمت کی علامت ہیں،عدلیہ جیلوں میں قید پی ٹی آئی کے کارکنوں کی آواز سننے سے انکار کر رہی ہے لیکن انصاف کیلئے اٹھنے والی آوازیں انشا اللہ جلد سنی جائیں گی، پی ٹی آئی صرف ایک ‘لیول پلیئنگ فیلڈ’ اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے جسکی ضمانت پاکستان کا آئین دیتا ہے، پی ٹی آئی ایک ایسی قوت ہے جو پاکستانی عوام کے دل و دماغ میں بسی ہوئی اور یہ 8 فروری 2024 کو واضح ہوجائے گا،  8 فروری 2024 کو پاکستان کے عوام کی فتح ہوگی، اور تحریک انصاف کی فتح ہوگی۔