میرے کزن  یوسف ایوب خان کو پولیس نے 3 ایم پی او کے تحت  گرفتار کرلیا ہے۔ عمر ایوب خان

میرے ایک اور کزن ،بھتیجے اور بیٹے کوبھی گرفتارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ٹوئٹ

اسلام آباد+ ہری پور (ویب  نیوز)

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف عمرایوب کے  بڑے کزن سابق صوبائی وزیر  یوسف ایوب خان کو پشاور پولیس نے 3 ایم پی او کے تحت جلسہ کے دوران ہری پور سے گرفتار کرلیا، عمر ایوب  نے تصدیق کردی ہے۔عمر ایوب  نے ٹوئٹ کیا ہے کہ   اکبر ایوب خان سابق وزیر کے پی پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں لیکن کے پی پولیس ایک جلسے سے انھیں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کے پی پولیس نے تھوڑی دیر پہلے میرے 16 سالہ بیٹے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اور اب پولیس میرے 18 سالہ بھتیجے کے تعاقب میں ہے۔   ان تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ عمر ایوب نے مزید کہا ہے کہ  قانون اور جمہوریت کی آواز کو دبانے کے لیے انتخابات سے قبل پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،ہم سابق  وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور انکے ساتھ رہیں گے، آئی جی کے پی کو شرم آنی چاہیے۔ عمر ایوب خان نے خبردار کیا ہے کہ آئی جی کے پی کو یہ دور ختم ہونے کے بعد ہماری آنکھوں میں دیکھنے کے لیے بہت ہمت کی ضرورت پڑے گی۔