بروقت انتخابات کروا کے حکومت عوامی نمائندوں کے سپرد کی جائے ۔ ایکس سروس مین
مستقل سیاسی حکومت ہی مسائل کا دیر پا حل تلاش کر سکتی ہے۔ لفٹینٹ جنرل(ر) عبدالقیوم
راولپنڈی( ویب نیوز)
پاکستان ایکس سروس مین سو سا ئٹی کے تحت 13جنوری کو یوتھ کونسل اوریوتھ پارلیمنٹ کے تعاون سے راولپنڈی میں اہم تقریب ہوگی ۔ عنوان ہے "قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے میں نوجوان نسل کا کردار ” ہے،قومی سلامتی کے خلاف دہشت گردوں کے حملوں کی پر زورمذمت کرتے ہیں، بروقت انتخابات کروا کے حکومت عوامی نمائندوں کے سپرد کی جائے، مضبوط مستقل سیاسی حکومت ہی مسائل کا دیر پا حل تلاش کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ایکس سروس مین سو سا ئٹی کے صدر لفٹینٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر وائس ایڈمرل عبدالعلیم ،جوئنٹ سیکرٹری بریگیڈئر ذولفقار احمد شاہین، نائب صدر ایم طارق کمال، میڈیا ایڈوائزر عزیز احمد اعوان، آفس سیکرٹری خالد محمود قاضی اور دیگر بھی موجود تھے۔ صدر پاکستان ایکس سروس مین سو سائٹی لفٹینٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پچھلے چند ماہ میں لاہور ، کراچی اور مظفر آباد آزاد کشمیر سمیت کہی جگہوں کے دورے کئے اور ایکس سروس مینوں اور ان کی بیواؤں اور شہداء کے لواحقین کے مسائل کو متعلقہ اداروں تک پہنچایا یہ بندگی جاری رہے گی چونکہ ایکس سروس مینوں کی یہ کثیر تعداد پاکستانی معاشرے میں رہتی ہے اس لئے ان کی ملکی یا خطے کے ان معاملات پر بھی گھری نظر رہتی ہے جو پاکستان کی قومی سلامتی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں جس کا ہم سب حصہ ہیں ۔ انہوںنے کہا کہایکس سروس مین سو سائٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی میں تین یونیورسٹیوں کے طلباء اور وائس چانسلرز کی موجودگی میں کشمیر پر ایک کامیاب سیمینار کروایا اور کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کی پرزور مذمت کی بعد ازاںقائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر لاہور میں میر خلیل الرحمن سوسائٹی کے تعاون سے ایک عالی شان کانفرنس کا انعقاد کیا جس کی صدارت گورنر پنجاب انجنیئر بلیغ الرحمن نے کی جس میں یونیورسٹی کے طلباء ، طلبات اور صحافیوں کے علاوہ سول سو سائٹی کے لوگوں نے بھی حصہ لیا اسی طرح ایوان قائد اعظم لاہور میں منعقدہ سمینار میں جس کا اہتما م ادارہ نظریہ پاکستان نے کیا جس میں ایکس سروس مین سو سائٹی کے صدر کی حیثیت سے مہمان خصوصی شریک ہوا۔ انہوںنے کہا کہ 13جنوری 2024کو پاکستان ایکس سروس مین سو سائٹی کے زیر اہتمام پاکستان یوتھ کونسل اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے تعاون سے شالیمار ہوٹل راولپنڈی میں ایک تقریب کا انعقاد کر کر رہی ہے جس کا عنوان ہے "قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے میں نوجوان نسل کا کردار "۔ پاکستان ایکس سروس مین سو سائٹی پاکستان کی قومی سلامتی کے خلاف دہشت گردوں کے حملوں کی پر زورمذمت کرتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ 2023گزشتہ سال میں 83حملے کئے گئے جن میں 500سویلین 265فوجی اور 185پولیس کے ملازمین شہید ہوئے ان حملوں میں TTP، TJPاور اسلامک سٹیٹ آف خر اسان کے علاوہ بلوچستان میںBLAجیسی تنظیمیں شامل تھیں۔ ایکس سروس مین سو سائٹی شہدا کے لواحقین سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ متعلقہ ادارے ان کی مالی اور طبی معاونت میں پیش پیش رہیں گے۔ ایکس سروس مین سو سائٹی ایران کے اندر شرمناک حالیہ دہشت گردی جس میں 84لوگ شہید اور 284زخمی ہوئے کی بھی پر زور مذمت کرتی ہے۔ ہماری ہمدردیاں ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ان حملوں کی ذمہ داری اگرچے ISISنے قبول کی ہے لیکن پوری دنیا جانتی ہے ان کے پیچھے کون سے طاقتیں ہیںہم کشمیر میں مودی کی قیادت میں RSSکے ظلم و تشدد اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی بھی پر زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نریندر مودی اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یا ہو پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کے مر تکیب ہونے پر مقدمے چلائے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم اپنی افواج پاکستان ، سیکنڈ لائن فوسز اور دفاعی پیداوار کے HIT، POF،ائرونٹیکل کمپلکس کامرہ اور PMOکے اداروں کی کارکردگی کو سلام پیش کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اداروں اور ان کی قیادت پر اندرون ملک یا باہر سے کیچر اچھالنے والوں کو قانون کے کٹیرے میں لایا جائے انہوںنے کہا کہ ایکس سروس مین سو سائٹی یہ سمجھتی ہے کہ آج ہمارے دہشتگردی کے علاوہ زیادہ تر مسائل معاشی ہیں جن میں مہنگائی، روپے کی قیمت میں کمی، محدود بیرون کرنسی کے ذخائر ، بے روز گاری ، گردشی قرضوں کی لعنت ، حکومت کی نگرانی میں چلنے والے PIAاور سٹیل ملز جیسے اداروں کی ناقص کارگردگی شامل ہیں۔