حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کروا دی
بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے، قیمتوں میں ماہانہ ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ ہو گی
حکومت نے ٹیکس ریونیوبڑھانے کیلئے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرادی، ذرائع وزارت خزانہ
آئی ایم ایف کا بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پرزور، سخت مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچنج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اگلے ہفتے معاہدہ ہونے کا امکان ہے
اسلام آباد( ویب  نیوز)

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں ماہانہ ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹیکس ریونیوبڑھانے کیلئے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرادی۔ فریقین کے درمیان اگلے ہفتے کے اوائل میں اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کاسٹ ریکوری کیلئے ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی جبکہ ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پرزور دیا جبکہ حکومت نے بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد جون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچنج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا اور آئی ایم ایف وفد نے معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے ضروری اصلاحات جاری رکھنے پرزوردیا۔ مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو  1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔