کاروبار کیلئے پاکستانی بنکوں میں اکاونٹ کھولنے والوں کیلئے شناختی دستاویزات کی شرائط کا تعین
منی لانڈرنگ اور فنانسنگ آف ٹیررازم کی روک تھام کے عالمی معاہدوں کے پیش نظر نئی شرائط کا اضافہ
سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر، نیشنل ٹیکس نمبر، کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر اکاونٹ کھولنے کی درخواست، رجسٹرڈ بزنس ایڈریس پارٹنرشپ کمپنی کے بینک اکاونٹ کھولنےتمام پارٹنرز کی شناختی دستاویزات.
اسلام آباد( ویب نیوز)
پاکستان نے عالمی معاہدوں کے تحت منی لانڈرنگ اور فنانسنگ آف ٹیررازم کی روک تھام کے عالمی معاہدوں کے پیش نظر کاروبار کیلئے بینک اکاونٹ کھولنے والوں کیلئے شناختی دستاویزات کی شرائط کا تعین کر دیا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (یس ای سی پی ) نے اینٹی منی لانڈرنگ، کمبیٹنگ فنانسنگ آف ٹیررازم، کاونٹر پرولفریشن فنانسنگ ریگولیشن2020 کا نیا ورژن جاری کر دیا ہے۔ انفرادی اکونٹ کھولنے کیلئے نادرا کا جاری کردہ کمپیوٹرازڈ نیشنل آئڈنٹٹی کارڈ، سمار ٹ آئیڈنٹٹی کارڈ، نا بالغ ہونے کی صورت میں نادرا کی جانب سے جاری کردہ فارم بی، جووینائل کارڈ، چائلڈ رجسٹریشن کارڈ،سمدر پار پاکستانی ہونے کی صورت میں ویلڈ ویزہ سمیت پاسپورٹ، نادرا کا جاری کردہ پاکستان اوریجن پارڈ، ایلئین رجسٹریشن کارڈ،جوائینٹ اکاونٹ کھولنے کی صورت میں ہر اکاونٹ رکھنے والے کی نادرا کی جانب سے جاری کردہ شناختی دستاویزات،سول پروپرائیٹر شپ اکاونٹ کھولنے کیلئے دستاویزات رجسٹرڈ کمپنی کی تصدیق شدہ دستاویزات، سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر، نیشنل ٹیکس نمبر، کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر اکاونٹ کھولنے کی درخواست، رجسٹرڈ بزنس ایڈریس اور جس تجارتی تنظیم کے ساتھ رجسٹریشن کے ساتھ اس کی ممبر شپ کی دستاویزات، پارٹنرشپ کمپنی کے بینک اکاونٹ کھولنے کیلئے تمام پارٹنرز کی شناختی دستاویزات، اور ان کے تصدیق شدہ دستخطوں کے نمونہ جات، پارٹنر شپ ڈیڈ کی تصدیق شدہ دستاویزات، تمام پارٹنرز کا اتھارٹی لیٹر، رجسٹرڈ بزنس ایڈریس، لمیٹڈ لائیبیلیٹی پارٹنرشپ (ایل ایل پی) کے اکاونٹ کیلئے تمام پارٹنرز کی رجسٹریشن کی دستاویزات اور ان کے تصدیق شدہ دستخطوں کی تفصیلات، پارٹنر شپ ڈیڈ کی دستاویزات، فرم کی رجسٹریشن کا سرٹفکیٹ، اکاونٹ کھولنے کیلئے فرم کا اتھارٹی لیٹر، رجسٹرڈ بزنس ایڈریس،لمیٹڈ کمپنیوں اور کارپوریشنوں کیلئے بینک اکاونٹ کیلئے جن دستاویزات کی ضرورت ہوگی ان میں کمپنی یا کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ریزولوشن کی تصدیق شدہ دستاویزات، میمورنڈم آف آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن، فارمAاور فارم B، فارم29کا ثبوت، ان کے ڈائریکٹروں اور ان کے بینیفشل آنرز کی تفصیلات، برانچ آفس، لائژون آفس یا غیر ملکی کمپنی کے افس کے اکاونٹ کیلئے تھارٹی یا سرمایہ کاری بورڈ کی اجازت کا سرٹفکیٹ کی نقل، ان کے پاسپورٹ جن پر ویلڈ ویزہ موجود ہو کی نقل، ان کے تصدیق شدہ دستخطوں کی دستاویز، کمپنی کے ہیڈ اور دائریکٹروں کے نام اور کمپنی میں ان کی شمولیت کی دستاویز، ہر ڈائریکٹر اور پرنسپل اکاونٹنگ افسر کی تصدیق شدہ دستویزات کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گے ٹرسٹ، کلب، سوسائیٹی یا ایسوسی ایشن کے اکاونٹ کھولنے کیلئے.سوسئیٹی کی رجسٹریشن کی دستاویز، ٹرسٹ کی رجسٹریشن کے انسٹرومنٹس، ان کے لائی لاز، رولز اور ریگولیشن، ان کی گورننگ باڈی، بورڈ آف ٹرسٹیز، ایگزیکٹیو کمیٹی، متبادل گورننگ باڈی، کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر اکاونٹ کھولنے کی درخواست، اکاونٹ آپریٹ کرنے والوں کے دستخطوں کے نمومہ جات، کاروبار کا رجسٹرڈ بزنس ایڈریس،این جی اوز اور فلاحی اداروں اور خیراتی اداروں کے اکاونٹ کھولنے کیلئے ان کی رجسٹریشن کے سرٹفکیٹ کی دستاویز، ان کے بائی لاز، رولز، ریگولیشن، گورننگ باڈی، بورڈ آف ٹرسٹیز، ایگزیکٹیو کمیٹی، آلٹر نیٹ گورننگ باڈی، اکاونٹ کو آپریٹ کرنے والوں کے دستخط، ان کے سالانہ آڈٹ شدہ حسابات، ان کی سالانہ فنانشل سٹیٹمنٹ جس میں انہیں ملنے والے عطیات، ان کے استعمال کی تفصیلات، ان کا رجسٹرڈ پتہ فراہم کرنا ہوگا