940ارب روپے مالیت کے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام میں سے305.95ارب روپے جاری کرنے کی منظوری
صرف149.67ارب روپے خرچ ہو سکے، وزیر اعظم کے 80ارب روپے کے خصوصی سالانہ ترقیاتی پروگرام پر 10ارب روپے کا کٹ لگا دیا گیا
اسلام آباد(  ویب  نیوز)

موجودہ مالی سال2023-24کے جولائی تا دسمبر کی پہلی ششماہی کے دوران وفاقی حکومت نے940ارب روپے مالیت کے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام میں سے305.95ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے تاہم ان میں صرف149.67ارب روپے خرچ ہوئے سکے ہیں  وزیر اعظم کے 80ارب روپے کے خصوصی سالانہ ترقیاتی پروگرام پر 10ارب روپے کا کٹ لگا دیا گیا ہے اور اس کی مالیت80ارب روپے سے کم کر کے70ارب روپے کر دی گئی ہے اور پہلی ششماہی کے دوران ان میں سے25ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ جای ہو سکا ہے ،پلاننگ کمیشن کی جانب سے جاری کی گئیں تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اپنے لئے156ارب روپے مالیت کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا تھا جس میں سے41.99ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ ان میں سے16.16ارب روپے خرچ ہو سکے ہیں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) اور پاکستان الیکٹرک  پاور کمپنی (پیپکو) کیلئے مختص55.27ارب روپے مالیت کے ترقیاتی بجٹ میں سے19.34ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے اور ان میں 3ارب9کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ خرچ کیا جاسکا ہے36وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کیلئے مختص653.22ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے242.63ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی گی ہے جن میں سے130.16ارب روپے خرچ ہو سکے ہیں ڈیموں اور پانی کے وسائل کی ترقی کیلئے مختص110ارب روپے مالیت کے ترقیاتی بجٹ میں سے38.67ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گی ہے اور ان میں سے25.13ارب روپے  خرچ ہو سکے ہیں کابینہ ڈویژن کیلئے مختص91ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے61.28ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور ان میں سے35.13ارب روپے خرچ ہو سکے ہیں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے مختص169.9ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے43.26ارب روپے کی منظوری دیدی گئی ہے اور ان میں سے29.25ارب روپے خرچ ہو سکے ہیں  مذہبی امورکی وزارت کیلئے مختص80کروڑ روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے کوئی فنڈز جاری نہ ہو سکے ہیں ریلوے ڈویژن کیلئے مختص33ارب روپے میں سے11.55ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ہے جن میں سے11ارب44کروڑ روپے خرچ ہو سکے ہیں وزارت داخلہ کیلئے9.95ارب روپے مالیت کے ترقیاتی بجٹ میں سے3.48ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور ان میں سے1.22ارب روپے خرچ ہو سکے ہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کیلئے مختص59.7ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے20.5ارب روپے کی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ پہلی ششماہی کے دوران صرف9ارب4کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ہاوسنگ اینڈ ورکس کیلئے مختص40.68ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے14.23ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اس میں سے4.86ارب روپے  فنڈز استعمال کر لئے گئے ہیں   ایوی ایشن ڈویژن کو36کروڑ63لاکھ روپے،ڈیفنس ڈویژن کو38.69 کروڑروپے،دفاعی پیداوار کو24.57کروڑ روپے،فیڈرل ایجوکیشن کو1.161ارب روپے،اندسٹریز اینڈ پروڈکشن کو15کروڑ روپے،نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو49.99کروڑ روپے،نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو 42کروڑ99لاکھ روپے،پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کو89.62کروڑ روپے کا ترقیاتی  بجٹ صرف ہوا ہے۔۔۔