مودی سرکار کا مسلمان دشمنی میں ایک اور منصوبہ مکمل
مودی سرکار نے سیاسی مقاصد کیلئے 22 جنوری کو بابری مسجد کے مقدس مقام پررام مندر کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلیں
انتخابات میں انتہا پسند ہندوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بی جے پی نے مسلمانوں کے لیے ہندوستان میں زمین تنگ کردی، ڈی ڈبلیو
رام مندرسے متعلق مجوزہ تقاریب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوششیں تشویش کا باعث ہیں،مسلمان رہنما
نئی دہلی( ویب نیوز)
مودی سرکارکامسلمان دشمنی میں ایک اور منصوبہ مکمل ہو گیامودی سرکار نے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے 22 جنوری کو بابری مسجد کے مقدس مقام پررام مندر کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلیں۔جرمن نیوز ایجنسی ڈی ڈبلیو کے مطابق انتخابات میں انتہا پسند ہندوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بی جے پی نے مسلمانوں کے لیے ہندوستان میں زمین تنگ کردی۔ رام مندر کیافتتاح کی تاریخ قریب آتے ہی انتہا پسند ہندوں نیملک میں انتشار اور فسادات کو پھیلانا شروع کردیا،بی جیپی نے مسلمانوں پرجھوٹے اوربے بنیاد الزامات لگانے میں بھی اضافہ کردیا ہے،رام مندر کے افتتاح کے حوالے سے ہندوستان میں مسلمان رہنماؤں نے انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ مسلمان رہنماوں کا کہنا ہے کہ رام مندرسے متعلق مجوزہ تقاریب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوششیں تشویش کا باعث ہیں،انتخابات کے قریب آتے ہی ملک میں انتہا پسندتقریبات کی ریاستی سرپرستی منصفانہ انتخابات اور سیکولر دستور کے خلاف ہے۔ رام مندرکا استعمال ہندوستان کو پولرائز کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،ہندو انتہا پسندوں نے 6دسمبر 1992کوبابری مسجد پرحملہ کرکیمسجدکو شہیدکردیا تھا،بابری مسجد پرحملے کے نتیجے میں فسادات کے دوران 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔