پاکستان میں ایک بار پھرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات
انسٹاگرام، ٹوئٹر، فیس بک ، یوٹیوب، اور ٹک ٹاک کی سروسز ڈائون ہیں
اسلام آباد(web نیوز)
پاکستان میں ہفتے کی شب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہےپاکستان میں ایک بار پھرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات۔ اسلام آباد سمیت دوسرے کئی شہروں میں اس دوران عوام اور دیگر کاروباری اداروں کو اپنے روزمرہ معاملات نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ ایک ماہ کے اندر ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو خلل کا سامنا کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اسے سے قبل 7 جنوری کو ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹس فارمز کی سروس ڈائون ہو گئی تھی جبکہ اس سے پہلے گزشتہ ماہ 17 دسمبر کو بھی صارفین کو اس مشکل کا سامنا کرنا پڑ تھا۔ سروس معطلی کے حوالے سے بنیادی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔