نگران حکومت نے جاتے جاتے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا
لاہور: ( ویب نیوز)
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر، نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق قیمتوں کا اطلاع آج رات 12 بجے سے ہوگا جو 29 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔