مجھ پر الیکشن میں دھاندلی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
سپریم کورٹ میں انسانی حقوق کی یادگار کی تعمیر کی جگہ کا دورہ کرنے کے موقع میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد( ویب نیوز)
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی میں شریک ہونے کے الزام پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ردعمل سامنے آیا۔ سپریم کورٹ میں انسانی حقوق کی یادگار کی تعمیر کی جگہ کا دورہ کرنے کے موقع پر ایک یوٹیوبر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مجھ پر الیکشن میں دھاندلی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جن میں نہ صداقت ہے اور نہ سچائی۔انہوں نے کہا کہ الزامات کوئی بھی لگاسکتا ہے الزامات لگانا ان کا حق ہے مگر اس کے ساتھ ثبوت بھی ہونے چاہئیں اور الزام لگانے والے کمشنر پنڈی نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اسی طرح مجھ پرکل چوری اور قتل کا الزام لگادیں کوئی ثبوت بھی تو ہو۔ اچھے برے کا بعد میں تعین ہو گا۔ZS