”رمضان نگہبان پیکج” کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ، 28لاکھ 32ہزار گھرانوں کو ترسیل مکمل

صوبہ بھر میں مہنگائی کے خلاف مہم تیز ، صوبہ بھر میں1271پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں

15روز میں 7لاکھ73ہزارچیکنگ،23ہزار گرانفروش پکڑے گئے، 6 کروڑ22لاکھ جرمانہ،1682ایف آئی آر،4858گرفتار

غریب عوام کو گرانفروشوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے،ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے:مریم نواز شریف

لاہور ( ویب  نیوز)

عوام کی دہلیز پر:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ”رمضان نگہبان ریلیف پیکج” کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری ہے۔ صوبہ بھر میں”رمضان نگہبان پیکج” کے تحت 28لاکھ 32ہزار گھرانوں کو ترسیل مکمل ہو چکی ہے اور اس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔رمضان نگہبان پیکج کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ  ”رمضان نگہبان پیکج” کے تحت ضرورت مند خاندانوں کو ترسیل کا عمل تیز کیا جائے۔ ”رمضان نگہبان پیکج”کی ترسیل میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں مہنگائی کے خلاف مہم تیز کر دی گئی۔محکمہ انڈسٹری کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں1271پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاںکی گئیں۔15روز میں 7لاکھ73ہزار مقامات پر چیکنگ کی گئی اور23ہزار گرانفروش پکڑے گئے۔گرانفروشوں کو 6 کروڑ22لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا،1682ایف آئی آر درج کی گئیں اور4858افرادگرفتارکئے گئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ غریب عوام کو گرانفروشوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔قیمتوں میں کمی کا رحجان تسلی بخش ہے،ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے