پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

مراد سعید، فیصل جاوید، اعظم سواتی   خیبرپختونخوا  سے  پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے

 حامد خان اور زلفی بخاری پنجاب سے نامزد، صنم جاوید یاسمین راشد بھی  امیدوار ہوں گی

اسلام آباد (ویب  نیوز)

پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی۔پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے ناموں کی منظوری دے دی

ہے ۔ترجمان کے مطابق  خیبرپختونخوا اور  پنجاب سے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔عمران خان نے ہفتہ کو سینیٹ ٹکٹوں کے لیے اپنی پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی جس کے بعد پارٹی نے ایوان بالا کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔کے پی سے جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید خان، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان پارٹی کے امیدوار ہوں گے، جبکہ اظہر مشوانی مراد سعید کے کورنگ امیدوار ہوں گے۔ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر اعظم سواتی اور ارشاد حسین جبکہ خواتین کی نشست پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز نامزدکی گئی ہیں۔اسی طرح پنجاب میں حامد خان اور زلفی بخاری جنرل نشستوں پر پارٹی کے امیدوار ہیں اور عمر سرفراز چیمہ اور کرنل اعجاز منہاس کورنگ امیدوار ہوں گے۔مزید برآں صنم جاوید خواتین کی نشست پر پارٹی کی امیدوار کے طور پر سینیٹ الیکشن لڑیں گی جب کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب سے سینیٹ انتخابات میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار ہوں گی