ریکوڈک کاسودا کرنے والوں کواعلیٰ اعزازات وایوارڈزسے نوازگیا۔زاہداختر بلوچ
صوبے کے وسائل بیچنے میں تعاون کیا گیا جوسنگین جرم ہے
جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری کا موقف
کوئٹہ( ویب نیوز)
جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ نے کہاکہ وفاقی حکومت نے نمایاں خدمات کے نام پرعوام کے جذابات واحساسات اور حقیقت کے برخلاف سیندک وریکوڈک کاسودا کرنے والوں کواعلیٰ قومی اعزازات وایوارڈز دیکر بہت بڑاجرم کیا اگر ساتھ وجہ بھی بتادیتے کہ بلوچستان کے وسائل کو بیچنے میں انہوں نے تعاون کیاتوبہتر ہوتا مجرموں کو اعلیٰ اعزازات دیکر ان کی عزت میں مصنوعی اضافہ کی کوشش وسازش ہورہی ہے سیندک ریکوڈک اورسی پیک کاسوداکرنے والے اعزازکے نہیں سزاکے مستحق ہیں۔قومی مجرم کو قوم پر مسلط کرنے کی وجہ سے بلوچستان کو سونا کا چڑیا بناکر وسائل حکمران کھاتے ہیں مسائل عوام کے کھاتے میں ڈالے جاتے ہیں۔ جماعت اسلامی ان ناانصافی کے خلاف خاموش نہیں رہے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وسائل کوشیر مادر سمجھ کر لوٹاجار ہاہے صوبے کے عوام ناانصافی بدعنوانی وفاق ومقتدر قوتوں کے مظالم ولوٹ مار کی وجہ سے مسائل غربت مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں عدل وانصاف کی ضرورت ہے اگر بلوچستان میں وفاق وصوبے کے غیرت مند ایماندار اسٹبلشمنٹ وحکمران ہو توصوبے کے وسائل عوام کے مسائل حل کرنے پر خرچ ہو بلوچستان کے عوام کو بارڈروسائل پر کاروبار نہیں کرنے دیاجارہا ایران سے پٹرولیم ودیگر اشیاء کی تجارت پرناجائز شخصی پابندیاں لگائی گئی ہیں ۔وسائل وسرمایہ قومی خزانے میں ٹیکس کی صورت میں جانے کے بجائے غنڈہ ٹیکس وبھتے کی صورت میں چند اشخاص کے جیبوں وذاتی کھاتوں میں منتقل ہورہے ہیں سیندک ریکوڈک اور سی پیک بلوچستان کے خزانے ومنصوبے ہیں مگر صوبے کے عوام ان کے ثمرات سے محروم ہیں سی پیک کا ایک پراجیکٹ بھی بلوچستان میں نہ ہونے کی وجہ سے احساس محرومی نفرت اور تعصب وخلیج میں اضافہ ہورہاہے حکمران ومقتدر قوتیں سب اس جرم میں برابر کے شریک ہیں سیندک وریکوڈک کا سوداکرنے والوں کو بے نقاب کرنے اوران کو سزادینے کے بجائے اعزازات وایوارڈزدیے جارہے ہیں جو بلوچستان کیساتھ زیادتی اور ظلم کے سواکچھ نہیں جماعت اسلامی ناانصافی ظلم وجبر کے خلاف آوازاُٹھاتی رہیگی #