لاہور … فوج سے کہتا ہوں  فوجی ٹرائل فوج کی بدنامی کا باعث بنے گا،عارف علوی
 ملک میں مرہم لگانا شروع کریں جو  نفرتیں کم کرنے کے لئے لئے گریز ہے
حمود الرحمن رپورٹ سے فوج سویلین سیاستدانوں کو سیکھنا چاہئیے غداری کا مقدمہ والی باتوں سے باہر نکلیں
فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی مزمت کرتا ہوں۔سابق صدر عارف علوی کی پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو
ملکی معاشرت و معیشت بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے ممکن ہے۔اعظم سواتی

لاہور ( ویب  نیوز)

سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ فوج سے کہتا ہوں  فوجی ٹرائل فوجی بدنامی کا باعث بنے گا ملک میں مرہم لگانا شروع کریں جو  نفرتیں کم کرنے کے لئے لئے گریز ہے،حمود الرحمن رپورٹ سے فوج سویلین سیاستدانوں کو سیکھنا چاہئیے غداری کا مقدمہ والی باتوں سے باہر نکلیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری تین ڈیمانڈز ہیں قانون کی بالادستی ہو، بانی پی ٹی آئی کو رہا اور مینڈیٹ واپس کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں امن ناگزیر ہے جن کا مینڈیٹ ہے اسے واپس کیا جائے تاکہ معاشی مستقبل بہتر ہو سکے،پی ٹی آئی کا یہ حق ہے کہ اگر کوئی تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے تو وہ کیس سے الگ ہوجائے۔انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی بھی مزمت کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی بھی موجود تھے۔سابق صدر نے کہا کہ تمام ایم پی ایز سے گفتگو کرکے آ رہا ہوں، فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے پی ٹی آئی اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ظلم کا فورم بند ہو ناچاہیے سپین و آئرلینڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے فلسطین کو تسلیم کیا،جنوبی افریقی حکومت کا بھی شکریہ جو عالمی عدالت میں فلسطین کا کیس لے کر گئے، سعودی عرب حکومت کا بھی شکریہ، پاکستان کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے امداد کی نہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے ورکرز کی سکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے،سی پیک کی ساری چیزوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا،بیرونی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دبئی میں پاکستانیوں کی دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جائیداد کی شکل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں امن ناگزیر ہے جن کا مینڈیٹ ہے اسے واپس کیا جائے تاکہ معاشی مستقبل بہتر ہو سکے۔مقامی آدمی سرمایہ کاری نہیں کرے گا تو باہر سے کیسے سرمایہ کاری ہوگی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی معاملات کو حل کریں تاکہ ملک سے غربت دور ہو اور دو کروڑ باسٹھ لاکھ افراد کو  روزگار مل سکے۔انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم و غربت کے مسائل بڑھ رہے ہیں  اس لئے آئندہ چند دنوں  میں اچھے فیصلے کئے جائیں۔سابق صدر نے کہا کہ ان ورکرز سے ملا ہوں جنہیں گرفتار کیا گیا اور سزائیں ملیں جن کی ویڈیوز بھی موجود نہ تھیں آٹھ ماہ جیل میں گزاریانہوں نے کہا کہدہشت گردوں کے ٹرائل والا جو قانون بنا، پی ٹی آئی والوں کو دوبارہ جیل میں ڈالا جائے گا، وہ خوفزدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا فوجی ٹرائل کے حق میں نہیں، فوج سے کہتا فوجی ٹرائل فوجی بدنامی کا باعث بنے گا ملک میں مرہم لگانا شروع کریں جو  نفرتیں کم کرنے کے لئے لئے گریز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقاص ولید و فرقان ایک بھائی کے ساتھ دوبھائیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔عارف علوی نے کہا کہ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو قانون کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب لڑائی لڑنی ہو تو ایک کے بعد ایک وجہ مل جاتی ہے، لڑائی والی کیفیت سے باہر آئیں۔انہوں نے کہا کہ حمود الرحمن رپورٹ پاکستان اور عدلیہ کی رپورٹ ہے، حمود الرحمن رپورٹ سے فوج سویلین سیاستدانوں کو سیکھنا چاہئیے غداری کا مقدمہ والی باتوں سے باہر نکلیں،ارباب اختیار سوچیں اور  معاملے میں پیش رفت کریں۔انہوں نے کہا کہ بند گلی سے نکلا اور پیچھے ہٹا جائے تاکہ معیشت بہتر ہو، ملک کو اس وقت تعمیر کی ضرورت ہے۔ عارف علوی  نے کہا کہ تین ڈیمانڈز ہیں قانون کی بالادستی ہو، بانی پی ٹی آئی کو رہا اور مینڈیٹ واپس کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ٍامید پر دنیا قائم ہے حق و سچائی کیلئے کوشش کرتا رہوں گا۔جیل میں جو ہے اس سے کہا جاتا دل بڑا کرو تم معافی مانگ لو۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ٹیکس بڑھائے گا جو خرچ کرتے ہیں ٹیکس سے ریکور کررہے ہیں۔ عارف علوی  نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ حق ہے کہ اگر کوئی تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے تو وہ کیس سے الگ ہوجائے۔سابق وفاقی وزیر  اعظم سواتی نے کہا کہ ملکی معاشرت و معیشت بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے ممکن ہے، ملک کے دکھڑے دور کرنے تو واحد حل یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے جعلی مقدمات ختم کرکے رہا کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی سے ملک آگے بڑھے گا اور ملک کیُ معیشت مستحکم ہوگی