مائیکروسافٹ سرور کی بندش سے روس اور چین متاثر نہیں ہوئے
امریکہ ، برطانیہ ، اسرائیل ، جرمنی سمیت40 ممالک میں افراتفری
واشنگٹن ( ویب نیوز)
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کا کلاڈ کمپیوٹنگ سرور بند ہونے سے کاروباری اداروں کو کھربوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ غیر ملکی اخبار کے مطابق خود مائیکروسافٹ کو سب سے بڑا دھچکا لگا ہے جس سے 19.25 ٹریلین روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے حصص کی قیمتوں میں بھی زبردست کمی دیکھی گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مائیکروسافٹ کا کلاڈ کمپیوٹنگ سرور بند ہونے سے امریکہ برطانیہ سمیت دنیا کے 40 سے زائد ممالک میں افراتفری پھیل گئی۔روس اور چین دونوں ممالک اس بحران سے متاثر نہیں ہوئے۔ روس اور چین دنیا کے دو ایسے ملک ہیں جنہوں نے 2002 میں ہی
سمجھ لیا تھا کہ اگر وہ مستقبل میں ٹیکنالوجی کے لیے امریکی کمپنیوں پر انحصار کرتے ہیں تو اس سے انہیں نقصان ہوگا اور وہ دنیا کی اس بھیڑ کا حصہ بن جائیں گے غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیکروسافٹ کا کلاڈ کمپیوٹنگ سرور بند ہونے سے نہ صرف خدمات متاثر ہوئی ہیں بلکہ کھربوں روپے کا نقصان بھی ہوا ہے۔ خود مائیکروسافٹ کو سب سے بڑا دھچکا لگا ہے جس سے 19.25 ٹریلین روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے حصص کی قیمتوں میں بھی زبردست کمی دیکھی گئی۔ دنیا بھر میں 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جن میں سے سب سے زیادہ 500 پروازیں امریکا میں منسوخ ہوئیں