پنجاب پولیس کا برق رفتار ایکشن,رحیم یار خان کچے میں راکٹ حملے میں ملوث گینگ کو جالیا
پولیس ٹیم کی کارروائی، سرغنہ بدنام زمانہ ڈاکوبشیر شر مارا گیا، پانچ ساتھی بری طرح زخمی,وزیراعلی کی شاباش
کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا عزم پورا کرینگے،پولیس شہدا کی قربانی نہیں بھول سکتے: مریم نواز شریف
 نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل، فوج کے سینئر افسران، جوانوں، عوام اور شہداء کے رشتہ داروں نے شرکت کی
لاہور (ویب  نیوز)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے برق رفتار ایکشن لیتے ہوئے رحیم یار خان کچے میں راکٹ حملے میں ملوث گینگ کو جالیاـپولیس ٹیم کی کاررئوائی سے سرغنہ بدنام زمانہ ڈاکوبشیر شر مارا گیا ـڈاکو بشیر شر کے پانچ ساتھی بری طرح زخمی ہوگئےـزخمی ڈاکوؤں میں ثناء اللہ شر، گدا علی، کملو شر، رمضان شر اور گدی شامل ہیں ـپولیس کے جوابی آپریشن میں مزید ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ـرحیم یار خان کچے میں گزشتہ رات سے پولیس ایکشن جاری ہےـآخری قاتل تک پیچھا کرنے کا عزم ہےـ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بشیر شر کو جہنم واصل کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اورکہاکہ کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا عزم پورا کرینگے۔وزیراعلی نے کہاکہ پولیس شہدا کی قربانی نہیں بھول سکتے

ڈاکووں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کچے میں ڈاکووں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔شہدائے پولیس کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی شرکت نماز جنازہ میں فوج کے سینئر افسران، جوانوں، عوام اور شہداء کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔کچے کے علاقے میں ڈاکوو?ں کے حملے میں 12پولیس اہلکار شہید جبکہ 8زخمی ہوئے تھے۔شہدائے پولیس میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تین جوان بھی شامل تھے۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہدائے پولیس کو سلامی دی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی کو آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔شہدا کو آبائی علاقوں میں مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شیخ زید ہسپتال میں زیرِ علاج پولیس جوانوں کی عیادت کی۔کچے سیآخری جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔وفاقی حکومت کچے سے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب کو مکمل معاونت فراہم کرے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس جوانوں کی شہادت پاکستان کے لئے سانحہ ہے۔ اس گھنائونے فعل میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے پولیس کو اعلیٰ اعزازات سے نوازنے کی سفارش کی جائے گی