پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج (جمعہ کو) دوبارہ شروع ہونگے
،، بھنگ کنٹرول ریگولیٹری اتھارٹی بل ،، بھی پیش ہوگا
اسلام آباد ( ویب نیوز)پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج (جمعہ کو) دوبارہ شروع ہونگے قومی اسمبلی تین،سینیٹ کا اجلاس دو یوم کے وقفہ کے بعد ہونگے۔سینیٹ قومی اسمبلی کے اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے طلب کئے گئے ہیں۔ سینیٹ اجلاس کا بارہ نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں کارپوریٹ فارمنگ کیلئے 4.8 ملین ایکڑ رقبہ دیئے جانے پر توجہ دلا نوٹس پیش کیا جائے گا، اپاسٹائل بل 2024 جب کہ وزیر دفاع خواجہ آصف،بھنگ کنٹرول ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024پیش کریں گے ۔ٹیلی کمیونیکیشن ایپلٹ ٹریبونل اتھارٹی، نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 منظوری کیلئے بھی پیش ہونگے۔اجلاس میں سال 23-2022 اور 24-2023 کے دوران ملکی معیشت پر سٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز، سال 23-2022 کیلئے گورنر سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جائیگی۔ قومی کمیشن حقوق اطفال کی سالانہ رپورٹ برائے 24-2023 اور الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2023 بھی پیش ہوگی ۔بھکاری مافیا کے بیرون ملک نیٹ ورک کے حوالے سے توجہ دلا نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔#/S