سپریم کورٹ ، 23ستمبر سے 27ستمبر تک کیسزکی سماعت کے لئے 8بینچز تشکیل
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ منگل کو صوبہ پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے قیام کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت کریگا
جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 3رکنی بینچ جبکہ جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار سے جمعہ تک مختلف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرینگے
اسلام آباد( ویب نیوز)
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سوموار 23ستمبر سے جمعہ 27ستمبر تک کیسزکی سماعت کے لئے 8بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔ تشکیل دیئے گئے بینچز میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میںجسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 5رکنی لارجر بینچ، 5تین رکنی بینچ اور2دورکنی بینچ شامل ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ منگل 24ستمبر کو دن ساڑھے 11بجے صوبہ پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے قیام کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان، سلما ن اکرم راجہ ، محمد شبیر اعوان اوردیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار 23ستمبر سے جمعہ 27ستمبر تک مختلف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار 23ستمبر سے جمعہ 27ستمبر تک مختلف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 23ستمبر سے جمعہ 27ستمبر تک مختلف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی اورجسٹس شاہد وحید پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار 23ستمبر سے جمعہ 27ستمبر تک مختلف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار 23ستمبر سے جمعہ 27ستمبر تک مختلف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاداحمد خان پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار 23ستمبر سے جمعہ 27ستمبر تک فوجداری اوردیوانی کیسز کی سماعت کرے گا۔جبکہ سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 23ستمبر سے جمعہ 27ستمبر تک مختلف اہم نوعیت کے فوجداری کیسز کی سماعت کرے گا جس میں قتل ، اقدام قتل اورجرائم میں ملوث ملزمان کی سزائوں کے خلاف اپیلیں شامل ہیں۔