انتخابات میں دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی آٹھ فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی۔ حافظ نعیم الرحمن
انتخابات کے نتائج پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے فارم 45 کے مطابق جیتنے والی جماعتوں کو نشستیں دی جائیں، پریس کانفرنس
لاہور ( ویب نیوز)
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آٹھ فروری کوعام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی اور کراچی میں الیکشن کمیشن آفس کے سامنے زبردست احتجاج کریں گی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے نتائج پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے فارم 45 کے مطابق جیتنے والی جماعتوں کو نشستیں دی جائیںاور جو بھی پارٹی فارم 45کے مطابق اکثریت حاصل کرے اس کی حکومت قائم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری کی وجہ مینڈیٹ کا چوری ہونا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ، مریم نواز اوربھٹو خاندان سمیت حکمران جماعتوں کے ارکان کی اکثریت کوفارم سینتالیس کے ذریعے جتوایا گیا۔انہوں نے ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کی مزمت کرتے ہوئے کہا تمام دنیا کو غزہ کی تعمیر نو کے لیے سامنے آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو آٹھ فروری کو لاہور میں جلسہ کی اجازت ملنی چاہیے یہ اس کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم،نائب امیر اسامہ رضی ،ضلعی امیر ضیاء الدین انصاری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں لوگوں نے ووٹ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو دیا مگر ایم کیو ایم کو دھاندلی سے نشستیں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کل یوم کشمیر کے موقع پرپورے ملک میں جماعت اسلامی نے مارچ کیا،یہ جماعت اسلامی کی طاقت ہے وہ پورے ملک سے لوگ اکٹھے کرتی ہے، پورے ملک یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا معمول سے زیادہ لوگ پرجوش تھے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ملک کے 25 کروڈ عوام کا معاملہ ہے۔مقبوضہ کشمیر کے لیے قوم کو یکجا ہوکر اسی طرح آواز بلند کرنا ہوگا،حکوت کو چاہیے پوری دنیا میں کشمیر کے لیے سفارتکاری کی جائے۔اور بھارت کی سفاکی کو دنیا میں اجاگر کرے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کو خالی کروا کر ڈویلپمنٹ کر نے اور غزہ کی سر زمین کو دنیا کے خریداری اوپن کرنے کے ٹرمپ کے احمقانہ بیان اور تجویز کو عرب ممالک نے بھی توقع سے آگے جا کر مسترد کیا ہے،کل پوری دنیا کے ردعمل نے بتا دیا ہے ٹرمپ کی حکومت تنہائی کا شکار ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں امریکہ جنگ کا تاوان دے،غزہ میں بم اور ڈالر امریکہ کے ہی استعمال ہورہے تھے،سلامتی کونسل میں بھی اسرائیل کے خلاف قراردودں کو صرف امریکہ نے ویٹو کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا ایک طرف کھڑی تھی، امریکہ ایک طرف کھڑا تھا،امریکہ کی عوام بھی انکے ساتھ نہیں تھی۔حماس کے لوگوں نے حقیقت بن کر مزاحمت کی تاریخ رقم کی ہے،اہل غزہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 50 ملین ٹن ملبہ ہے اقوام متحدہ کہتی ہے ملبہ اٹھانے کے لیے1.2بلین ڈالر درکار ہیں۔غزہ کی تعمیر نو کے لئے دنیا کو آگے آنا ہوگا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ8 فروری 2024 ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا,اس وقت فارم 47 والی حکومت ہے شریف خاندان اور زرداری خاندان فارم 47 کے تحت حکومت میں بیٹھے ہیں۔اگر ملک میں فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنا کر فارم 45 طلب کرے تو مسائل حل ہوجائیں گے،پاکستان کی عوام نے جسکو بھی ووٹ دیا وہ فارم 45 کی شکل میں موجود ہیں۔اس لیے اپوزیشن کی جانب سے نئے الیکشن کا مطالبہ کرنا حکومت کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے صرف فارم 45 کے مطابق رزلٹ سامنے لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں مئیر کا الیکشن بھی چھینا گیا،ہم نے 192نشستیں اور مخالفین نے 173 نشستیں حاصل کی تھیں لیکن ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ کسی کی جاگیر نہیں یے اسٹیلشمنٹ کو اپنی حدودد میں رہنا ہوگا جمہوری پراسیس کو چلنے دیں ہمارے اوپر ایسے لوگوں کو مسلط نہ کریں، امیرجماعت اسلامی نے کہاعوام کو الیکشن پراسیس سے شدید مایوسی ہوئی جماعت اسلامی آٹھ فروری کو یوم سیاہ منائے گی کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے بڑا احتجاج ہو گاملک بھر میں بھی احتجاج کئے جائے گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان آرہا مہنگائی میں کمی کے جھوٹے دعوے کئے جا رہے ہے دال گھی چینی ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے کس فارمولے کے تحت مہنگائی کی شرح کم بتائی جا رہی ہے




