غزہ پر اسرائیل کی دوبارہ جارحیت ،منعم ظفر خان کی قیادت میں امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی مارچ
اسرائیل فلسطینیو ں کی نسل کشی کر رہا ہے ، حکمران اہل غزہ و فلسطین کی حمایت کے بجائے امریکی خوشنودی میں لگے ہوئے ہیں،منعم ظفرخان
 اسرائیل ناجائز ریاست ہے اسے تسلیم نہیںکیا جا سکتا ،بیت المقدس کا تحفظ ہمارے ایمان کا تقاضا ہے،امیر جماعت اسلامی کراچی

 کراچی(ویب  نیوز)

امریکی سرپرستی میں غزہ میںدوبارہ اسرائیلی جارحیت و جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، خواتین و بچوں سمیت سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف امریکی قونصلیٹ پر احتجاج کیا گیا۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹوں کے باوجود امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں ہزاروں افراد نے بوٹ بیسن تا امریکی قونصلیٹ احتجاجی مارچ کیا ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں مسلسل فلسطینیو ں کی نسل کشی کر رہا ہے ، عالم اسلام کے حکمران  اہل غزہ و فلسطین کی حمایت کرنے کے بجائے امریکہ کی خوشنودی میں لگے ہوئے ہیں ، فلسطین فلسطینیوں کی سرزمین ہے ،انہیں کوئی طاقت بے دخل نہیں کر سکتی ۔ شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے اور مختلف بینرز و پلے کارڈز اُٹھا کر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا ۔ شرکاء نے مخصوص فلسطینی رومال پہننے ہوئے تھے اورفلسطینی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے۔ امریکی قونصلیٹ پر احتجاج امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں کیا گیا تھا ۔اس موقع پر امریکی قونصلیٹ میں یادداشت بھی پیش کی گئی ۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں مسلسل فلسطینیو ں کی نسل کشی کر رہا ہے ، عالم اسلام کے حکمران  اہل غزہ و فلسطین کی حمایت کرنے کے بجائے امریکہ کی خوشنودی میں لگے ہوئے ہیں ، فلسطین فلسطینیوں کی سرزمین ہے ،انہیں کوئی طاقت بے دخل نہیں کر سکتی ، اسرائیل ناجائز ریاست ہے اسے تسلیم نہیںکیا جا سکتا۔بیت المقدس کا تحفظ ہمارے ایمان کا تقاضا ہے۔ عالم اسلام کے ظالم حکمران اپنے لوگوں پر توظلم و تشدد کرتے ہیں لیکن امریکہ کے سامنے بھیگی بلی بن جاتے ہیں۔ بد قسمتی سے مسلم حکمرانوں کی کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی۔  غزہ کے مسلمان غزوہ بدر کی مثال کو تازہ کررہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں لیکن جھکنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ 17 ماہ تک بے سہارا فلسطینی اپنا دفاع کرتے رہے اور ان کی تاریخی مزاحمت نے اسرائیل کو معاہدہ کرنے پر مجبور کیا۔ اہل غزہ کے مسلمان پوری استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں اور قبلہ اول کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ امریکی تاریخ ہے کہ ریڈ انڈین کا قتل کرکے امریکہ کی بنیاد رکھی گئی ،امریکہ کی بنیاد ہی دہشتگردی پر رکھی گئی ۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری طور پر غزہ کے راستے بحال کرائے تاکہ زخمیوں کی امداد کی جا سکے ۔ امریکی قونصلیٹ پر احتجاجی مظاہرے سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ،نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نوید علی بیگ،جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری عبد الرزاق خان،امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مولانا مدثر انصاری،امیر جماعت اسلامی ضلع ائیر پورٹ محمد اشرف ،امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن ،فلسطین فائونڈیشن کے رہنما ڈاکٹر صابر ابومریم،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ آبش صدیقی و دیگر نے خطاب کیا ۔نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں نائب امراء کراچی مسلم پرویز اور نوید علی بیگ نے امریکی قونصلیٹ میں یادداشت پیش کی۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ گزشتہ 17 ماہ میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے گئے۔ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد ہزاروں فلسطینیوں کی لاشوں کو ملبوں کے نیچے سے نکالا گیا۔ اسرائیل نے پورے غزہ کو ملیا میٹ کردیا ہے لیکن اہل غزہ آج بھی سربکف ہیں اور اسرائیل کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں ۔ اللہ پر ایمان اور ثابت قدمی ہو تو دنیا کی کوئی بھی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ امریکہ اقوام متحدہ میں 3 دفعہ اسرائیل کے خلاف قراردادوں کو ویٹو کرچکا ہے۔ ان حکمرانوں نے اپنا کردار ادا نہیں کیا اور امریکہ کے ساتھ کی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں۔ سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ اہل غزہ و فلسطین کے مسلمانوں نے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا ہے۔ اہل غزہ بیت المقدس کی حفاظت کرکے امت مسلمہ کا حق ادا کررہے ہیں۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، نوید علی بیگ نے کہا کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کا 17 ماہ کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے لیکن اسرائیل نے اس کی خلاف ورزی کی ۔ الخدمت نے اہل غزہ کی مدد کے لیے قطر کے راستے کئی کنسائمنٹ بھیجے،مزید 4 کنسائمنٹ جانے والے تھے کہ اسرائیل نے پھر سے بمباری شروع کردی۔جماعت اسلامی اور الخدمت اہل غزہ کی حمایت اور امداد کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔ عبد الرزاق خان نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد امریکہ اسرائیل کی پشتیبانی کررہا ہے۔ اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور سحری کے وقت میں میزائل پھینکے ۔معصوم شہری جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ۔ ہمارا فرض ہے کہ اہل غزہ کے حق میں آواز بلند کریں ۔مولانا مدثر انصاری نے کہا کہ حماس کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسرائیل کے خلاف تاریخی مزاحمت اور جدو جہد کر کے اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ 57 اسلامی ممالک اور 80 لاکھ سے زائد اسلامی فوج بھی موجود ہے لیکن یہ سب اسرائیل و امریکہ کے خلاف کچھ کرنے پر تیار نہیں ۔ امت مسلمہ کے حکمرانوں میں غیرت موجود نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ محمد اشرف نے کہا کہ غزہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی کے عوام سڑکوں پر موجود ہیں۔ امریکہ کے غلاموں نے امریکن قونصلیٹ کی حفاظت کرنے کے لیے دور دور تک سڑکیں بند کی ہوئی ہیں ۔ امت مسلمہ کے عوام غیرت مند اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔ اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں نے اصولوں کا سودا نہیں کیا بلکہ حق کے راستے میں ڈٹے رہے ہیں۔ سید وجیہ حسن نے کہاکہ اہل غزہ رمضان المبارک میں بھی بغیر سحری اور افطاری کے روزے پورے کررہے ہیں۔ غزہ کی لیڈر شپ عوام کے ساتھ میدان میں موجود ہے اور سب مل کر صیہونیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ عالمی دہشتگرد امریکہ کھلے عام دہشت گردی کررہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا احمق انسان جو پوری دنیا پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومتی سطح پر احتجاج کیا جاتا لیکن امریکہ کے غلام حکمرانوں نے اپنی غلامی کا حق ادا کردیا اور مذمت تک نہیں کی۔ جماعت اسلامی اپنا فریضہ انجام دے رہی ہے اور ملکی سطح پر احتجاج کیے جارہے ہیں۔حافظ آبش صدیقی نے کہا کہ  اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے آج کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ اہل غزہ و فلسطین کے مسلمانوں کے جذبے بلند ہیں اور وہ استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ ہم اپنے حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ امریکہ کی غلامی ترک کردیں۔منعم ظفر خان و دیگر قائدین نے ایک ٹرک پر سے شرکاء سے خطاب کیا۔ ٹرک پر ایک بڑا بینرز لگایا گیا تھا جس پر USO:stop funding israeli war crimes, Stop Genocide