بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو
برطانیہ کی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان مزید تجارتی استحکام میں اضافے پر اتفاق کیا
اسلام آباد( ویب نیوز)
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے زرداری ہائوس میں ملاقات کی۔انہوں نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان مزید تجارتی استحکام میں اضافے پر اتفاق کیا۔ بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان بھارتی جارحیت کے بعد لندن کے دورے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ برطانیہ کو سراہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر بھی موجود تھے۔




