ماسکو، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر اسحٰق ڈار کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات
ایس سی او علاقائی رابطہ کاری، استحکام اور باہمی مفادات کے لیے اہمیت کی حامل ہے، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن
ماسکو ( ویب نیوز)
ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دیگر ممالک سربراہان بھی موجود تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات روسی صدر نے علاقائی اقتصادی تنظیم کو مزید فروغ دینے اور ایس سی او پلیٹ فارم کے تحت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایس سی او علاقائی رابطہ کاری، استحکام اور باہمی مفادات کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔





