پیپلز پارٹی کے ارکان میری بات سن لیں، یہ بات ہمارے نوٹس میں لائی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے واضح کرتا ہوں جب تک صدر توثیق نہ کریں ہم اس کو نوٹیفائی نہیں کرتے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
دوسری جانب پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پرپارلیمانی پارٹی اجلاس بلالیا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی آئینی عمل کے طریقہ کار کے تحفظات پر ارکان سے مشاورت کرے گی۔

آسلام آباد ( خصوصی رپورٹر )
پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرلیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے ارکان نے واک آوٹ کیا اور پی پی رہنما نوید قمر کا کہنا تھاکہ اس ایوان کی پرائمری ذمہ داری قانون سازی ہے لیکن پہلی بارحکومت نے ایک ایسا آرڈیننس نافذ کیا جس کی صدرنے منظوری نہیں دی۔ ان کا کہنا تھاکہ اس قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ان حالات میں ہم اس ایوان کا حصہ نہیں بنتے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے ارکان میری بات سن لیں، یہ بات ہمارے نوٹس میں لائی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی طرف سے واضح کرتا ہوں جب تک صدر توثیق نہ کریں ہم اس کو نوٹیفائی نہیں کرتے۔
دوسری جانب پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پرپارلیمانی پارٹی اجلاس بلالیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی آئینی عمل کے طریقہ کار کے تحفظات پر ارکان سے مشاورت کرے گی۔




