وفاقی حکومت نے این سی سی آئی اے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے میں پاک آرمی ٹیکنیکل ونگ کے افسران تعینات ہوں گے، جس کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹیکنیکل ونگ کے افسران کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر کی جائے گی، ٹیکنکل ونگ کے 2، 2 افسران تمام زونز میں تعینات کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران کی معیاد دو سال تک ہوگی جس کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے، افسران ڈیجیٹل فرانزک، نیٹ ورک سیکیورٹی، سائبر انٹیلیجنس میں خدمات دیں گے۔

تمام افسران کی تنخواہیں این سی سی آئی اے دے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی سی آئی اے 77 کنٹریکٹ افسران کو فارغ کیا گیا تھا۔ نوکری سے فارغ ہونے والوں میں چار ڈپٹی ڈائریکٹرز ،47اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ، ایک آفس سپریٹنڈنٹ ، اور سات ٹیکنیکل افسران شامل ہیں نوکری سے برخاست ہونے والوں میں 18 انسپکٹرز بھی شامل ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹگیشن اسد فخرالدین کے خلاف انکوائری مکمل ہونے تک کنٹریکٹ میں توسیع دے دی گئی۔