وفاقی حکومت کا نیب ترامیم کیس کے  فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( ویب نیوز )
وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کے  فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ، نظر ثانی اپیل میں نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے نیب ترامیم سے متعلق فیصلہ کیخلاف نظر ثانی دائر اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت آئندہ ہفتے نظر ثانی دائر کرے گی، نظر ثانی میں نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وزارت قانون نے نظر ثانی کا مسودہ تیار کرنا شروع کردیا ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے کی گئی نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیتےہوئے عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے کیسز بحال کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے کی گئی نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے کیسز بحال کر دیے ہیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کیسز بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیسز سات روز میں وہیں سے شروع کیے جائیں جہاں انہیں روکا گیا تھا۔