ملتان (ویب ڈیسک)
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر امن کیلیے سوچے اور بھارت کے تخریبی منصوبوں کا نوٹس لے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے تاہم ہمیں دشمن کے عزائم کو سمجھ کر ناکام بنانا ہے، بھارت کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہوگا، ہندوستان پاکستان کی صلاحیتوں کو جانتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایٹمی قوتیں ہیں اس لئے دنیا کو بھارت کے منصوبے کا نوٹس لینا چاہیے، دنیا کو بھارت کو کہنا چاہیے کہ وہ عقل کے ناخن لے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کو دنیا بھر میں اجاگر کریں گے، بھارت پاکستان میں عدم استحکام لانے کی کوشش کررہا ہے، ہمیں متحد ہوکر دشمن کےعزائم کو سمجھنا اور ناکام بنانا ہوگا، بھارت سمیت دنیا پاکستان کی صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہے، بھارت نے دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ بنا رکھےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر امن کے لیے سوچے، تمام شواہد پاکستانی عوام اور دنیا کے سامنے رکھ دیے ہیں، دنیا کو بھارت کے تخریبی منصوبوں کا نوٹس لیناچاہیے۔