تحریک انصاف نے خالد خورشید کو امیدوار وزیراعلی گلگت بلتستان نامزد کردیا
وزیراعظم عمران خان نے خالد خورشید کی نامزدگی کی منظوری دے دی
وزیراعلی گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے گلگت بلتستان قانون سازی اسمبلی میں ووٹنگ آج ہفتے کے روز ہوگی
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی قیادت نے وزیراعلی گلگت بلتستان کے عہدے کے لیے بیرسٹر خالد خورشید کے نام پر اتفاق کرلیا۔خالد خورشید تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلی کے امیدوار ہوں گے اور وزیراعظم عمران خان نے بھی ان کی نامزدگی کی منظوری دے دی۔پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم کی باضابطہ منظوری سے بیرسٹر خالد خورشید ایڈووکیٹ وزیر اعلی گلگت بلتستان کیلئے نامزد کردیا گیا ۔خالد خورشید ضلع استورسے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف میں 2018 میں شمولیت اختیار کی۔ وزیراعلی کے امیدوار کیلیے خالد خورشید اور فتح اللہ خان میں مقابلہ تھا۔وزیراعلی گلگت بلتستان کے انتخاب کے لیے گلگت بلتستان قانون سازی اسمبلی میں ووٹنگ ہفتے کے روز ہوگی ۔ تحریک انصاف کی واضح برتری کے باعث خالد خورشید کے باآسانی وزیراعلی گلگت بلتستان منتخب ہونے کے امکانات ہیں،
#/S