کابل (ویب ڈیسک)
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں 5 ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرزجاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز افغانستان کی سب سے بڑی جیل پلِ چرخی میں کام کر تے تھے، تمام اہلکار دفتر جاتے ہوئے بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے، بم مقناطیس کے ذریعہ گاڑی کے نیچے نصب کیا گیا تھا، ابھی تک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔