تیل بحران میں ملوث 12تیل کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا جائے ۔قائمہ کمیٹی کی سفارش

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے تیل بحران میں ملوث 12تیل کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش کردی ۔کمیٹی نے پاکستان سے مقبوضہ کشمیرکے عوام کو کورونا ویکسین فراہم کی سفارش کردی۔امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جمعرات کو   اجلاس چیئرمین سینیٹر عبدالرحمان ملک کی صدارت میں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت داعش کی پرورش کر رہا ہے، بھارت میں داعش کے باقاعدہ ٹریننگ کیمپ موجود ہیں۔ ہزارہ برادری پر ہونے والے حملوں،بلوچستان میں پھیلائی جانے والی بد امنی اور عالمی سطح پر بھارت کے خلاف ملنے والے شواہد عالمی برادری کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بلوچستان میں داعش ایک عناصر تخریبی کاروائیوں میں ملوث ہیں اور وزارت داخلہ اس سلسلے میں کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کرے اور اب تک جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے۔  مقبوضہ کشمیر میں مودی کے مظالم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ہم کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔ اگر چہ ویکسین دنیا کیلئے ایک اچھی اور خوش آئند پیش رفت ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی سرکار کے ہاتھوں اس سہولت سے بھی محروم رہے گے اور ہمیں خود مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کو یہ سہولت فراہم کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں  ایک نیا  نشہ متعارف کرایا جا رہا ہے جو کہ انتہائی خطرنا ک نشہ ہے جس سے بچے عجیب و غریب حرکا ت شروع کر دیتے ہیں اور اپنا ذہنی توازن برقرار نہیں رکھ پاتے۔  اس گھناونے جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی اشد ضرورت ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے۔ کمیٹی کو ایف آئی اے حکام نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اور ذخیرہ اندوزی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے بتایا کہ کرونا وبا کے دوران  پٹرولیم مصنوعات کی ڈیمانڈ میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔ اراکین کمیٹی نے کہا کہ  پٹرولیم مصنوعات  ہر دور میں کسی نہ کسی مسئلے سے دو چار رہے ہیں حکومت کو چاہئے کہ جہاں پٹرول کی کمی ہو وہاں اسے نہ صرف پورا کیا جائے بلکہ جو عناصر مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہوں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔جبکہ ٹاپ کی 12کمپنیز جو اس میگا کرپشن میں شامل تھیں ان کو بلیک لسٹ اور نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جن لوگوں نے باہر کے ممالک میں بیٹھ کر پیسہ لگاہا اور مصنوعی قلت پیدا کی تا کہ وہ اپنی جیبیں بھر سکیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔ کمیٹی نے اس معاملے پر  ان کیمرہ اگلا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سیکرٹری پیٹرولیم، اوگرا، ایف آئی اے، سیکرٹری قانون و دیگر منسلک اداروں کو بریفنگ کیلئے  مدعو کیا جائے گا  کمیٹینے  وزیراعظم  سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سینیٹر جاوید عباسی نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی بد امنی اور جرائم کی جانب کمیٹی کی توجہ مبز ول کراوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی حفاظت کرنا ہے جبکہ یہاں پولیس نے ایک نہتے طلب علم کو جان سے مار ڈالا اور اسکے والدین انصاف انتظار میں ہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین نے اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔ سینیٹر میاں عتیق شیخ نے بھی اسامہ ستی قتل کیس کے حقائق چھپانے کی کوشش نہ کی جائے اور اس کی غیر جانبدارنہ انکوائری کرائی جائے۔ قائمہ کمیٹی نے بعض عوامی یاداشتوں کا بھی جائزہ لیا اور اس پر بھی مناسب کاروائی کی ہدایات دیں۔

#/S