اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک میں تعلیمی اداروں کے کھولنے سے متعلق فیصلوں کے لیے آج اہم اجلاس منعقد ہوگا۔

وفاقی و صوبائی وزرا کے اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم ، معاون خصوصی برائے صحت شریک ہوں گے۔اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے.

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اسکول کھلنے جمعہ کو وزارت صحت و تعلیم صورتحال کا جائزہ لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول کھولنا میری خواہش ہے مگر حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پر ہوگا۔ طلبہ کی صحت اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماں کے آغاز میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں وزارت صحت کی سفارش کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے 18 جنوری، پہلی سے 8 ویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے 25 جنوری جب کہ یونیورسٹیز یکم فروری سے  کھولی جائیں گی۔ تاہم تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اس فیصلے پر عمل درآمد کو 15 جنوری کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں سے مشروط رکھا گیا تھا۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔