سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث اسٹاک مارکیٹ میںاتار چڑھائو کا سلسلہ جاری

کے ایس ای 100انڈیکس102.61پوائنٹس کی کمی سے45989.35پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔54.69فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی

کراچی(ویب ڈیسک ) سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کواتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہا تاہم مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس102.61پوائنٹس کی کمی سے45989.35پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجب کہ 54.69فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی  ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںمارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے14ارب98کروڑ74لاکھ روپے ڈوب گئے اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 26.56فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار وں کی جانب سے تیل وگیس ،بینکنگ سیکٹر کے حصص کی خریداری  میں دلچسپی کے باعث زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 46271پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکااور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے45852پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی  لیکن مندی کا رجحان غالب آگیااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس102.61پوائنٹس کی کمی سے45989.35پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس108.47پوائنٹس کی کمی سے 19177.68پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 20.54پوائنٹس کی کمی سے32043.64پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر437کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 183کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،239میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب56ارب40کروڑ38لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب41ارب41کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت98.98روپے کے اضافے سے3198.98روپے اورپاک ٹوبیکو42.98روپے کے اضافے سے1650روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان104.37روپے کی کمی سے 6630.63روپے اوررفحان میظ کے حصص68روپے کی کمی سے 9782روپے ہوگئی ۔