کراچی (ویب ڈیسک)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھا کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیا جس کے باعث انڈیکس نہ صرف46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو چھوکر واپس آگیا بلکہ200پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس45500پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے34ارب روپے ڈوب گئے جبکہ60.11فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ملکی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی صورتحال نے اسٹاک مارکیٹ کو تنزلی کی جانب دھکیل دیا ہے چھوٹے سرمایہ کار اور بروکریج ہاسزاتار چڑھا کے خلاف سے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں243.04پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 45821.40پوائنٹس سے کم ہو کر45578.36پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 134.34پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس18006.14پوائنٹس سے کم ہو کر17871.80پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31279.32پوائنٹس سے کم ہو کر31144.25پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 34ارب9کروڑ91لاکھ39ہزار322روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب97ارب62کروڑ27لاکھ45ہزار301روپے سے کم ہو کر78کھرب63ارب52کروڑ36لاکھ5ہزار979روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو11ارب روپے مالیت کے30کروڑ6لاکھ87ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو13ارب روپے مالیت کے33کروڑ83لاکھ15ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 346کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،208میں کمی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک 3کروڑ58لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ2کروڑ25لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ10لاکھ ،میپل لیف1کروڑ52لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ37لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل کے بھا میں74.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1195.00روپے ہو گئی اسی طرح60.01روپے کے اضافے سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت بڑھ کر10350.00روپے ہو گئی جبکہ نیلسے پاکستان کے بھا میں80.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 5720.00روپے ہو گئی اسی طرح 55.32روپے کی کمی سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت گھٹ کر1503.33روپے پر آ گئی ۔