اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز مالکان کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایف بی آر سے متعلق اجلاس ہوا۔
عمران خان نے شوگر ملز کے مرکزی دروازوں پر کیمرے نہ لگنے اور ٹیکس تفصیلات چھپانےکے قانون میں ترمیم نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے شوگر ملز پر 15 روز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ شوگر انکوائری کمیشن کے بعد شوگر ملز سے سیلز ٹیکس کی مد میں 80 فیصد اضافہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک شوگر ملز سے 16 سے 29 ارب روپے سیلز ٹیکس جمع ہوا۔
وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماضی میں 345 ارب روپے کی شوگر ملز مالکان نے ٹیکس چوری کی۔
عمران خان نے کہا کہ یہ کالا قانون تھا اور میری حکومت میں دہرا معیار نہیں ہوگا، عوام کے ٹیکس کی تفصیلات پبلک ہیں تو شوگر ملز کی کیوں نہیں؟۔