وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مشاورت،حکومتی امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے حکمت عملی پر غور
سینیٹ امیدواروں کی کامیابی کیلئے مشاورت کا آغاز،ہمارے امیدوار توقع سے زیادہ ووٹ لے کر جیتیں گے:عثمان بزدار
سینیٹ الیکشن کیلئے نامز امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے،سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اتحادی ایک پیج پر ہیں:پرویز الہٰی
سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کو کامیابی ملے گی، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مزید رابطے بھی جار ی رہیں گے:مونس الہٰی
لاہور (ویب ڈیسک)
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی، رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہٰی بھی اس موقع پر موجود تھے -ملاقات میں باہمی دلچسپی کے ا مور، سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا -وزیراعلیٰ اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی اور سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے حکمت عملی پر غورکیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں حکومتی اتحادکے تمام امیدوارکامیاب ہوں گے-سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے-سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار توقع سے زیادہ ووٹ لے کر جیتیں گے۔ سینیٹ کا الیکشن متحدہو کر جیتیں گے اور اتحادی جماعت کو ہر موقع پر ساتھ لیکر چلیں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ الیکشن کیلئے نامز امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے-سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اتحادی ایک پیج پر ہیں -رکن قومی ا سمبلی مونس الہٰی نے کہاکہ انشا اللہ تعالیٰ سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کو کامیابی ملے گی- سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مزید رابطے بھی جار ی رہیں گے-