اسٹاک مارکیٹ میںاتار چڑھائو کے بعد مندی غالب
کے ایس ای100انڈیکس100.61پوائنٹس کی کمی سے 45865.02پوائنٹس کی سطح پر آگیا
61.63فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ۔سرمایہ کاروں کو55ارب روپے سے زائد کا نقصان
کراچی(ویب نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری جمعہ کواتار چڑھائو کے بعد مندی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس100.61پوائنٹس کی کمی سے 45865.02پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ61.63فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو55ارب31کروڑ19لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت سے2.34فیصد زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی نئی سرمایہ کاری کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے46239پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ کے سبب حصص فروخت کا دباو بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی کے سبب انڈیکس 45759پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں 45800کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیا ورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس100.61پوائنٹس کی کمی سے 45865.02پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس26.07پوائنٹس کی کمی سے19173.08پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 211.72پوائنٹس کی کمی سے31436.15پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر416کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 144کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 257میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 82کھرب62ارب45کروڑ99لاکھ روپے سے گھٹ کر82کھرب7ارب14کروڑ80لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میں محمود ٹیکس کے حصص کی قیمت 38روپے کے اضافے سے 555روپے اور شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت 27.18روپے کے اضافے سے 389.67روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو203.97روپے کی کمی سے 2666.02روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت200روپے کی کمی سے 10ہزار روپے ہوگئی ۔