کراچی : اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو سال 2020کے دوران 23.6 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع

کراچی(ویب  نیوز )

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ (پاکستان)لمٹیڈ نے سال 2020ء کے لیے اپنے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق بینک کو سال کے دوران 23.6 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع ہو ا ہے۔سال بمقابلہ سال کے حوالے سے ،انٹریسٹ کی شرحوں میں نمایاں کمی اور کورونا کی وبا کے باعث غیر یقینی صورت حال کے باوجود مجموعی محصولات میں 5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کلائنٹ سے حاصل ہونے والے محصولات میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔اخراجات کا نظم و نسق نہایت عمدہ رہا اور اِن میں، سال بمقابلہ سال کے حوالے سے، صرف 4فیصد اضافہ ہوا۔بینک نے پروڈینٹ رسک اپروچ پر عمل جاری رکھا اور ناقابل وصول قرضوں پر ہونے والے اخراجات 4.9ارب روپے رہے۔خطرات کا ماحول اپنے عروج پر رہا اور ہم کووڈ19- کے اطراف پھیلی ہوئی غیر یقینی صورت حال کے باعث اپنے پورٹ فولیو کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔معاشی سرگرمیوں میں کمی کے باعث قرضوں کی طلب میں بھی کمی ہوئی جس کے باعث ایڈوانسز کے پورٹ فولیو میں بھی 15فیصد کمی ہوئی۔بینک کی بیلنس شیٹ نہایت منافع اورسرمائے کا اظہار کرتی ہے اور معاشی سرگرمیوں کی دوبارہ بحالی سے فائدہ اٹھانے کے عمدہ پوزیشن میں ہے۔متنوع پروڈکٹ اور کلائنٹ بیس کے ساتھ، بینک ایک منافع بخش، عمدہ کارکردگی کا حامل اور مستحکم پورٹ فولیو کی تعمیر کے لیے اپنی حکمت عملی پر عمل جاری رکھے گا۔2020ء کے دوران،بینک نے ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایجنٹ کے طور پر، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی/پروانشل سیلز ٹیکس اورڈائریکٹ انکم ٹیکس کی صورت میں،تقریباً 12.9 ارب روپے قومی خزانے کو ادا کیے۔سال 2020ء کے لیے،بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فی حصص 27.5 فیصد (2.75 روپے) نقد منافع منقسم کا اعلان کیا ہے۔