کیسز11کروڑ49لاکھ87ہزار سے متجاوز،9 کروڑ 6 لاکھ سے96ہزارشفایاب
نیویارک،نئی دہلی ،ماسکو ، میڈرڈ (ویب ڈیسک)
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2549743ہو گئیں جبکہ کیسز11کروڑ49لاکھ87ہزار سے تجاوز کر گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں527266ہو گئیں ،کیسز2کروڑ93لاکھ14ہزار سے بڑھ گئے۔
بھارت کورونا سے متاثرہ دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں157257ہو گئیں ،کیسز1کروڑ11لاکھ23ہزار سے زائد ہو گئے۔
روس میں 86455افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد42لاکھ57ہزار تک پہنچ گئی۔
برازیل میںاموات255836ہو گئیں ،کیسز1کروڑ5لاکھ89ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں122953ہو گئیں ،کیسز41لاکھ82ہزار سے تجاوز کر گئے۔
فرانس میں 86803افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز کی تعداد37لاکھ60ہزار تک پہنچ گئی۔
سپین میں اموات 69609ہو گئیں اور کیسز32لاکھ4ہزار 531تک پہنچ گئے۔
اٹلی میں ہلاکتیں97945ہو گئیں ،کیسز29لاکھ38ہزار سے تجاوز کر گئے۔
دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 6 لاکھ سے96ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہے۔