چیئرمین پی ٹی اے کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ
لاہور (ویب نیوز ): چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کا دورہ کیا اور ایل سی سی آئی کے صدر میاں طارق مصباح سے ملاقات کی۔
دونوں فریقین نے کاروبار میں جدید ڈیجیٹل ضروریات کے لئے اعلی معیار کی ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کی اہمیت کو تسلیم کیا اور اس تناظر میں کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز اور ان کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے صارفین کو بہتر کوریج اور آواز اور ڈیٹا کی خدمات میں بہتر معیار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سیلولر موبائل آپریٹروں کی طرف سے اٹھائے جارہے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔
چیئرمین پی ٹی اے نے غیر مجاز موبائل بوسٹرز اورا یمپلیفائرز کے استعمال کو کنٹرول کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں ایل سی سی آئی سے تعاون کی درخواست کی۔