اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ کس طرح 80 سال پہلے ہم نےایک آزاد اورخودمختار ریاست کا عہد کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسی ریاست جہاں سب کیلئے قانون ،معاشی، سماجی اور ثقافتی وسائل یکساں ہوں، جو غریب کو روٹی اور بے گھر کو چھت دے۔
شیخ رشید نے کہا کہ آج ہمیں پھر سے تجدید عہد کرنا ہے ایسی ہی ریاست کے لیے، انشاءاللّٰہ یہ منزل زیادہ دور نہیں۔