ملک میں کاروں کی فروخت میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 46 فیصدکی کمی ریکارڈ

لاہور (ویب نیوز)

ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر46 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم فروری کے مقابلہ میں مارچ میں کاروں کی فروخت میں عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کیاعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ تک کی مدت میں ملک میں 110405 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 205452 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔مارچ میں ملک میں 9351 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے 27202 یونٹس کے مقابلہ میں 66 فیصد کم ہے،فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ملک میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر54 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے، فروری میں ملک میں 6072 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جومارچ میں بڑھ کر9351 یونٹس ہوگئی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاک سوزوکی موٹرکمپنی کی کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاک سوزکی کے 57923 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 109419یونٹس تھیں۔تاہم فروری کے مقابلہ میں مارچ میں پاک سوزوکی کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر475 فیصد کا نمایاں اضافہ ہواہے، فروری میں پاک سوزوکی کے 978 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جومارچ میں بڑھ کر5628 یونٹس ہوگئیں۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں انڈس موٹرز کی کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر55 فیصد کی کمی ہوئی،اس مدت میں کمپنی کے 25592 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 56567 یونٹس تھی۔فروری کے مقابلہ میں مارچ میں انڈس موٹرزکی کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر6 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔ہونڈا اٹلس کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر46 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمپنی کے 16278 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 30010 یونٹس تھی، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں کمپنی کی کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر49 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہونڈائی نشاط لمیٹڈ کی کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اس مدت میں کمپنی کے 7902 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8262 یونٹس تھی۔