• وفاقی حکومت کا عید الفطر سے قبل سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو تنخواہیں، پینشن دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب نیوز)

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین او رپینشنرز کو عیدالفطر سے قبل پینشن اور تنخواہیں اداکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو عید الفطر سے تنخواہیں اور پینشن دینے کا فیصلہ وفاقی وزیر خزنہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے مشاورت کے بعد کیا۔ اس حوالہ سے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو فوری طور پر انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے بدھ کے روزٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ  اور پینشنرز کو پینشن دینے کا فیصلہ کیا ہے ،سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کردی گئی۔