ابوجا (ویب ڈیسک)
افریقی ملک نائیجیریا نے بھی کورونا کی ویکسین تیار کر لیں۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق نائیجیریا حکومت کے سیکرٹری بوس مصطفی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقامی ویکسینز تیار کر لی ہیں۔بوس مصطفی نے بتایا کہ مقامی طور پر تیار کردہ کورونا ویکسینز کے کلینیکل تجربات جاری ہیں۔ کلینیکل تجربات مکمل ہونے اور منظوری سرٹیفیکیٹ حاصل ہونے کے بعد مقامی ویکسینز کا استعمال شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا یہ کامیابی سائنسی میدان میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو گی اور اس سے ملک میں طبی صنعت کے حوصلے بڑھیں گے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ ملکی محققین کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو۔